ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ایل جی شوروم میں لگی آگ ۔ لاکھوں کا سامان ہوا خاکستر

منگلورو : ایل جی شوروم میں لگی آگ ۔ لاکھوں کا سامان ہوا خاکستر

Mon, 10 Jan 2022 21:08:48    S.O. News Service

منگلورو،10؍ جنوری (ایس او نیوز) کنکناڈی میں واقع ایل جی الیکٹرانک ساز و سامان کے شو روم میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا مال جل کر خاکستر ہوا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شوروم میں آگ بھڑکنے کا معاملہ آج صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا ۔ اطلاع ملتے ہی پانڈیشور فائر بریگیڈ اسٹیشن سے افسران اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ۔ مگر تب تک دکان میں موجود بہت ساری چیزیں جل کر بھسم ہوچکی تھیں ۔ آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں کوئی مصدقہ بات تا حال  سامنے نہیں آئی ہے۔


Share: